نئی دہلی یکم اکتوبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) اگلے سال مارچ تک ایل پی جی پر سبسڈی ختم کرنے کی حکومت کی کوشش کے مطابق ایل پی جی کی شرح ایک بارپھربڑھ گئی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اب طیارہ سفربھی مہنگاہوسکتاہے۔ اتوار کو ایل پی جی کی قیمتوں میں 1.50 روپے فی لیٹر اضافہ ہواہے۔ اسی وقت طیارہ ایندھن اے ٹی ایم کی قیمت میں چھ فیصداضافہ ہواہے۔ اگست سے جیٹ ایندھن کی قیمتوں میں یہ تیسرا مسلسل اضافہ ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں کی فراہمی کے باعث اے ٹی ایف کی قیمت یہاں بڑھ گئی ہے۔دہلی میں اے ٹی ایف اب 53.045 فی کلو لیٹرہوگا۔ اب تک، اس کی قیمت50.20 فی کلو ہے۔ بھارتی تیل کارپوریشن نے نئی قیمتوں کے بارے میں نوٹیفائیڈ کیاہے۔ اس سے قبل یکم ستمبر کواے ٹی ایف کی قیمتوں میں 4 فی صد اضافہ ہوا ہے۔